عبدالسلام چاکری

سلام چاکری ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ناموربلوچ ادیب اورشاعر ہے جو سلیمانی بلوچی لہجے میں شاعری کرتے ہیں ان کی شاعری میں بلاکی روانی ،سادگی اور جامعیت ہے ان کی شاعری میں دکھ ،درد،محبت اوروطن کی گیت گاتی غزلیں اوربدحال عوام کے دکھوں ،دردوں اوراحساس محرومی کاذکران کی نظموں اورغزلوں کامرکزی بیانیہ ہے اوروہاں وہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی بلوچستان میں شمولیت اورشناخت کاحق مانگتےہیں ان کی دوشاعری مجموعے”وتن ءِ وام“ اور ”مناگنداناسوچ “ شائع شدہ ہیں اوران کی تین ناول ”حلکھ اے حلکھ “ اور کاغذ ئے کشتی “ غیر طبع شدہ ہیں وہ بلوچی زبان میں بہت اہم کردار ادا کرنے چاہتے ہیں لیکن مفلسی آڑے آرہی ہے ان کی خواہش ہے کہ وہ تونسہ میں بلوچی اکیڈمی کی طرز پراکیڈمی بناسکے لیکن یہ کام حکومتی تعاون کے بغیر ناممکن ہے واضح رہے ان کی وابستگی بی ایس آؤ سے رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی سوچ کامحورپورے انسانیت کی بھلائی اور وطن وقوم دوستی پرمبنی ہے ان کی کتب کا مطالعہ کرنےکے بعدانسان اس نتیجے پرپہنچ جاتاہے کہ علم اورانسانیت پرکسی کی اجارہ داری نہیں رہتی اورنہ ہی چلتی ہے بلکہ سب انسانوں کا مشترک آثاثہ ہے حوالہ ;بلوچ شعرا کی مختصر تعارف ,وتن وام , بلوچی ادب کی تاریخ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.