عبد الستار افغانی
عبد الستار افغانی کراچی کے سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی تھے۔ وہ 6 جولائی 1930ء کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے۔ وہ 9 نومبر 1979 تا 7 نومبر 1983ء اور 7 نومبر 1983 تا 12 فروری 1987ء دو مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔
عبد الستار افغانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جولائی 1930 کراچی |
وفات | 4 نومبر 2006 (76 سال) کراچی |
وجۂ وفات | گردے فیل |
مدفن | میوہ شاہ قبرستان |
شہریت | ![]() ![]() |
جماعت | جماعت اسلامی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
عبد الستار افغانی سیاسی طور پر جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور متحدہ مجلس عمل کی نشست پر 2002ء کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔
وہ 4 نومبر 2006ء کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک ہفتے تک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گردے کا مرض لاحق تھا۔
انہیں کراچی کے میوہ شاہ قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.