عاصم کرد گیلو
مير محمد عاصم كرد گيلو 1958ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وزیر خزانہ حکومت بلوچستان کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے 1995ء میں بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کی سند حاصل کی۔ وہ زمینداری کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔

محمد عاصم كرد گيلو
1990 اور 1997ء میں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، 2002ء کے عام انتخابات میں نیشنل الائنس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کابینہ میں وزیر ریونیو رہے۔ 2008ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر چوتھی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ عاصم کرد گیلو کا تعلق ماضی میں مسلم لیگ ن سے بھی رہا۔[1][2]
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.