ٹائپ فیس

ٹائپوگرافی میں، ٹائپ فیس (typeface) دراصل، ایک یا ایک سے زیادہ فونٹس کا مجموعہ ہوتا ہے جس کی جسامت متنوع ہوسکتی ہے۔ ہر ٹائپ فیس آپس میں مربوط منقوشات (glyphs) پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے اس طرح سے بنایا جاتا ہے کہ اس میں موجود تمام کیریکٹرز کے درمیان انداز کی یکسانی پائی جاتی ہے۔ ٹائپ فیس عموماً حروف کے کسی ابجد، اعداد یا تنقیطی نشانات پر مشتمل ہوتا ہے، اِس میں ideogram اور علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ ٹائپ فیس کی اصطلاح آج کل فونٹ سے خاصی قریب آچکی ہے لیکن تاریخی طور پر ان میں ایک واضح فرق پایا جاتا ہے اور وہ یہ کہ فونٹ اصل میں کسی ایک اندازِ تحریر کے ارکان کی ذیلی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے، مثال کے طور پر نستعلیق، دبیز (bold)، مائلہ (italic) وغیرہ ہر کوئی اپنی اپنی جگہ ایک فونٹ کہلایا جاسکتا ہے جبکہ ٹائپ فیس کسی پورے خاندانِ حروف کے مجموعی انداز کو ظاہر کرتا ہے مثال کے طور پر نستعلیق کے تمام وہ انداز جو نظر آتے ہوں جیسے دبیز اور مائلہ وغیرہ مجموعی طور پر ایک ہی ٹائپ فیس سمجھے جائیں گے۔

نیز دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.