صغریٰ صدف

تحصیل کھاریاں سے تعلق ہے ایم اے فلسفہ کیا ڈاکٹر صغریٰ صدف ادب اور ثقافت کے حوالے سے ایک بڑا نام ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شاعری‘ تحقیق اور کالم نگاری کے علاوہ پی ٹی وی پر پنجابی کے پروگراموں کی کمپیئرنگ کررہی ہیں۔ پنجابی سے انہیں جنون کی حد تک عشق ہے۔ اسی عشق کی بدولت انہیں چند سال قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے اس پلیٹ فارم سے پنجابی زبان و ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ پنجابی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے پیش نظر انہیں پنجاب حکومت نے چند روز قبل ڈائریکٹر کے عہدے سے ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ تصوف اور صوفی شعرا پر مقالہ لکھا جو کتابی شکل میں شائع ہوا، فلسفہ، تحقیق کے علاوہ خواجہ فرید کا ترجمہ کیا ہے، پنجاب لینگویج اتھارٹی (پلاگ) کے ذریعے صوفی شعرا کے تراجم کو شائع کیا ہے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.