شے کی مقدار

'شے کی مقدار (انگریزی: Amount of substance) ایک معیاری مقدار ہے جو ذرات کی مجموعی جسامت جیسے جواہر، سالمات، برقات اور دوسرے ذارت کی پیمائش کرتا ہے۔ اسے بعض اوقات کیمیائی مقدار بھی کہتے ہیں۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں شے کی مقدار کی تعریف اس طرح کی گئی ہے کہ کسی شے کی مقدار اس میں موجود ذرّرہ عدد (Particle number) کی تعداد کے متناسب ہے۔ متناسبیت مستقل، ایواگاڈرو مستقل کے معکوس ہے۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں شے کی مقدار کی اکائی مول ہے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.