شیخ نور محمد
شیخ نور محمد علامہ اقبال کے والد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کے دادا تھے۔ ان کا تعلق شیخ خاندان سے تھا۔ نور محمد کی شادی امام بی بی سے 1874ء میں ہوئی۔
شیخ نور محمد کوان کے خاندان میں میاں جی کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔ نہایت وجہیہ شکیل بزرگ تھے۔ رنگ سرخ، داڑھی سفید، لباس سادہ بہت کم گوتھے نہایت متین ،ذی عقل، سنجیدہ مزاج بزرگ تھے۔
شیخ نور محمد پڑھے لکھے نہ تھے لیکن شروع سے ہی اہل دین کی صحبت نے انہیں ایک نہایت ہی اچھا اور متقی انسان بنادیا اور ان کی شخصیت میں تصوف کا نمایاں پہلو تھا۔ انہوں نے محنت لگن اور خلوص سے روحانیت کی کئی منازل طے کی تھیں شاید اسی وجہ سے لوگ انہیں ان پڑھ فلسفی کا خطاب دیتے تھے۔ شیخ نور محمد ڈپٹی وزیر بلگرامی کے ہاں کپڑے سینے کی ملازمت کرتے تھے۔
لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے یہ ملازمت ترک کر دی اور اپنی گزر اوقات کے لیے کرتے بنانا شروع کر دیے۔ وہ خود بھی عام طور پر ململ کا کرتا پہنتے تھے انہوں نے برقعوں کی ٹوپیاں بنانے کا کاروبار شروع کیا تھا جو بہت چمکا اور اس کاروبار نے اتنی ترقی کی کہ انہیں اس کام کے لیے ملازم رکھنے پڑے۔
شیخ نور محمد کے ہاں دو بیٹوں شیخ عطا محمد( 1860ء) اور علامہ اقبال 1877ء کی ولادت ہوئی شیخ نور محمد صاحب کشف و کرامات بزرگ تھے۔ انہوں نے تمام عمر سادگی سے بسر کی۔ شیخ نور محمد 90 برس کی عمر میں 17 اگست 1930ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کو امام صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
شیخ نور محمد Sheikh Noor Muhammad | |
---|---|
شیخ نور محمد | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1877 (عمر 141–142 سال) |
تاریخ وفات | 21 ستمبر 1930 |
زوجہ | امام بی (ش 1854 – 1914) وفات |
اولاد | محمد اقبال (بیٹا) |
والدین | سہج رام سپرو (والد، جو قبول اسلام کے بعد شیخ محمد رفیق کے نام سے پہچانے گئے) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
پیشہ | شاعر |