شو کمار بٹالوی

شو کمار بٹالوی( 23 جولائی 1936 - 7 مئی 1973) 23 جولائی 1936 کو تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال پنجاب میں پیدا ہوے۔ 7 مئی 1973 کو ان کا انتقال ہوا۔ شو کمار پنجابی کے شاعر تھے۔ وہ بھارت میں ادب کا سب سے بڑا اعزاز ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ حاصل کرنے والے کم عمر ترین شاعر تھے۔

شو کمار بٹالوی کو پنجابی کا شیلے کہا جاتا ہے۔[1] شو کی خاصیت یہ تھی کہ وہ اپنے الفاظ کا انتخاب روز مرہ زندگی سے کرتے تھے۔ اور ان سے دل گداز نظمیں اور غزلیں کہتے تھے۔ ان کی شاعری دکھ، اندر کی اداسی اور ہجر کے گرد گھومتی ہے۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.