شمس الائمہ

شمس الائمہ کا لُقب ایک جماعت کے لیے بولا جاتاہے جیسے علامہ شامی نے لکھا ہے کہ متعدد علمائے احناف شمس الائمہ کے لقب سے متعارف ہوئے ہیں۔

لیکن جب مطلق لقب شمس الائمہ بولا جائے تو اس سے مراد فقہ حنفی کے معروف امام شمس الائمہ محمد بن احمد بن ابی سہل السرخسی ہوں گے[1]
جیسا کہ البحر الرائق ذكر الاتفاق شمس الائمہ السرخسی (جب شمس الائمہ کا ذکر ہو گا تو بالاتفاق امام سرخسی ہوں گے)
اور امام سرخسی : محمد بن احمد بن ابو سہل ابو بكر السرخسی (متوفی:483ھ) ہیں جو امام الکبیر شمس الائمہ صاحب المبسوط ہیں[2]

حوالہ جات

  1. طبقات الحنفیہ 1/375
  2. مصطلحات الألقاب عند فقہا المذاہب الأربعہ۔ عبد الحق حميش،ناشر الشريعہ والدراسات الإسلامیہ الكويت
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.