سید محمد قنوجی

سید محمد قنوجیفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
قنوج کے رسولدار سادات میں سے تھے ریاضی اور ادب کے ماہر اور کریم الاخلاق فاضل تھے فقرو تصوف کی چاشنی مزاج میں داخل تھی اور سلسلہ چشتیہ میں بیعت تھے شاہجہان کی نظر بندی کے زمانے میں مونس و دمساز تھے تمام عمر درس وتدریس میں بسر کی اور عنایت شاہی کے حقدار رہے 1091ھ کے بعد انتقال ہو اورقنوج میں اپنے عالیشان باغ میں مدفون ہیں حاشیہ مطول انکی علمی یادگار ہے۔[1]

حوالہ جات

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 149 دانش گاہ پنجاب لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.