سید شفقت حسین شاہ

نواب شاہ سندھ کے نامورسیاسی شخصیت سید شفقت حسین شاہ سید نذر شاہ کے فرزند تھے

حضرت خواجہ ولی مودودی چشتی کی اولاد سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان سے ہجرت کرکے کافی تعداد میں سندھ منتقل ہوئے۔ جن میں سید شفقت حسین شاہ کے اجداد بھی شامل تھے۔

سید بہادر شاہ ولد سید فیض اللہ شاہ : انکا دور حیات تقریباً ً ( 1735 ء) تھا، سید بہادر شاہ کے دو بیٹے تھے جنکے نام سید یعقوب شاہ اول اور سید نذرشاہ اول تھے، سید شفقت حسین شاہ ولد سید نذر شاہ دوم سید نذر شاہ اول کی اولاد میں سے ہیں سید نظر شاہ اول کا دور حیات (1778) ء) تھا۔

سید شفقت حسین شاہ مقیم (نواب شاہ) PS- 23 سے 28 فروری 1985ء تا 30 مئی 1988ء تک سندھ اسمبلی کے ارکان رہے، گیارویں قومی اسمبلی 15 - 02 - 97 سے 12 - 20 - 1999 تک رہی، فروری 1997ء کو NA-160- نواب شاہ سے (PML-N) کی نشست سے 37951 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، PML(N) کی ٹکٹ پر آصف علی ذرداری کی بہن PPP کے فریال تالپور کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، سند ھ سید ایسوسی ایشن کے لائف ممبر بھی ہیں۔ یہ خاندان تین پشتوں سے سندھ کی سیاست میں اہم مقام پ رہے

متعلقہ مضامین

  • سیدخیرشاہ- 1937ء کو ممبر آف سندھ لیجیسلیٹواسمبلی ہوئے
  • سید نظرشاہ- 1962ء کو ممبر پروینشل سندھ اسمبلی ویسٹ پاکستان رہے

حوالہ جات

    شجرہ سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان

    الیکشن لسٹس

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.