سیالویاتی ابیضاضِ مزمن

سیالویاتی ابیضاضِ مزمن (chronic lymphocytic leukemia) ایک قسم کا خون کا سرطان ہوتا ہے جس میں کسی مطفر یا مسرطن کی وجہ سے سفید خونی خلیات یا ابیضیات (leukocytes) کے موارثہ میں آنے والی وراثی خرابی کی وجہ سے یہ خلیات، سرطانی خلیات (cancerous cells) میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور اپنی نشو و نما میں خلوی تقسیم کے بے قابو ہو جانے کی وجہ سے سرعت (اور جسم کی ضروریات سے زیادہ) اضافہ کرنے لگتے ہیں؛ عام طور پر ابیضاض میں نقل مقامی (translocation) کی اقسام کے طفرات زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ ان کو ابیضاض کی جماعت بندی کے لحاظ سے بی-خلیہ سیالویاتی ابیضاض مزمن (B-cell chronic lymphocytic leukemia) بھی کہا جاتا ہے جہاں بی کا لفظ اصل میں جرابی خلیات (bursa-cell) کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

Peripheral blood smear showing CLL cells
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئی سی ڈی-10 C91.1
آئی سی ڈی-9 204.9
آئیسیڈی-اورام: M9823/3 (CLL)
9670/3 (SCL)
بنیادی معلومات 2641
میڈ لائین پلس 000532
ای میڈیسن med/370
این سی آئی سیالویاتی ابیضاضِ مزمن
عنوانات D015451
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.