سہراب فقیر

سندھ کے معروف صوفی گلوکار۔ پورا نام فقیر سہراب خاصخیلی تھا۔ وہ 1934 میں خانپور میرس میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آٹھ برس کی عمر سے صوفیوں کا کلام گانا شروع کیا تھا اور سار ی زندگی یہی کام کیا جو ان کا ذریعہ معاش تو تھا ہی لیکن محبوب مشغلہ بھی تھا۔ یہ فن انہیں ورثہ میں ملا۔ ان کے والد ہمل فقیر خود اپنے وقت کے بڑے گائک تھے اورتھری میر واہ میں مدفون بزرگ شاعر خوش خیر محمد ہسبانی کے مرید تھے۔ کچھ بیٹے کو انہوں نے تربیت دی تو کچھ بیٹے کا شوق جس نے سہراب خاصخیلی کو سہراب فقیر بنا دیا۔ سائیں سچل سرمست کا کلام خصوصاً سنگ گانے کا ملکہ حاصل کیا۔ بیرونی ممالک میں اپنے فن کا مظاہر کیا اور برطانیہ، بھارت، ناروے، سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں جا کر انہوں نے سامعین سے داد وصول کی . وہ سائیں سچل کے علاوہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی، حضرت سلطان باہو، سا ئیں بھلے شاہ اور دیگر شعرا کا کلام بھی گایا کرتے 23 اکتوبر 2009 کو کراچی کے ایک ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.