اسپائیڈر مین

سپائیڈر مین (انگریزی: Spider-Man) ایک افسانوی سوپر ہیرو کردار ہے جو امریکی کامکس میں پایا جاتا ہے۔ اِس کردار کو مُصنف سٹَین لی اور مسّور سٹیو ڈِٹکو نے ماروَل کامکس کے لیے تخلیق کیا۔ اِس کو پہلی مرتبہ اگست 1962ء کے کامک شمارے امیزنگ فینٹسی #15 میں قارئین سے روح شناس کرایا گیا۔

اسپائیڈر مین
سرورق The Amazing Spider-Man جلد. 2 #50
(April 2003)
Art by J. Scott Campbell and Tim Townsend
اشاعتی معلومات
ناشر Marvel Comics
پہلی آمد Amazing Fantasy #15 (Aug. 1962)
خالق سٹین لی
Steve Ditko
کہانی کی معلومات
Alter ego Peter Benjamin Parker
نوع Human Mutate
گروہ کی وابستگی Avengers
New Avengers
Future Foundation
New Fantastic Four
Secret Defenders[1]
Heroes for Hire[2]
Jean Grey School[3]
Parker Industries
قابل ذکر عرفیتیں Ricochet، Dusk ll، Prodigy ll، Hornet ll، Ben Reilly/Scarlet Spider ll
صلاحیتیں
  • Superhuman strength and agility
  • Ability to cling to most surfaces
  • جینیس-level intellect
  • Precognitive سپائیڈر سینس
  • Utilizes web-shooters to shoot strong spider-web strings from wrists

لی اور ڈِٹکو نے اِس کردار کو ایک کمسن یتیم نوجوان کے طور پر متعارف کرایا جس کی پرورش اِس کے انکل بین اور آنٹی مے کرتے ہیں۔ سپائیڈر مین سوپر ہیرو تو ہے ہی، لیکن اِس کردار کی یہ خوبی ہے کہ یہ ایک عام کمسن نوجوان کے مسائل کو بھی بخوبی سمجھتا ہے اور اِن میں ایک عام انسان کی مانند گھرا ہوا ہے۔ نہ صرف یہ جُرم کو روکتا ہے بلکہ اپنی روز مَرَّہ کی زندگی میں نو بَلُوغِيَت سے وابستہ پریشانیوں سے بھی لڑتا ہے۔

سپائیڈر مین کے تخلیق کاروں نے اِسے غیر معمولی ہِمّت اور پھُرتی کا حامل دِکھایا ہے؛ یہ دیواروں پر لپک کر چِپک سکتا ہے؛ یہ اپنی کلائیوں سے ایک مکڑی کی مانند جالے بُن سکتا ہے؛ اور خطرہ قریب ہونے پر اِس کو الہام بھی ہو جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. Secret Defenders #6
  2. Heroes for Hire جلد. 3 #8
  3. Spider-Man and the X-Men #1
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.