سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (انگریزی: Sindh Institute of Urology and Transplantation)،[1] (مخفف:SIUT) کراچی، پاکستان میں واقع ایک اسپتال ہے جہاں گردوں کا علاج اور پیوند کاری ہوتی ہے۔ اس اسپتال کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ یہ ادارہ مفت گردوں کی پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔ جبکہ 2003ء میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کام بھی اس ادارے میں متعارف کیا گیا۔ اس ادارے میں ہر سال دس لاکھ سے زائد مریض ایس آئی یو ٹی کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.