سحر انصاری

عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفل کہ اٹھ کے وہ بھی چلا جس کا گھر نہ تھا کوئی

اردو زبان کے ممتاز نقاد، جدید اردو غزل کے اہم شاعر اور ادیب پروفیسر سحر انصاری 1941 میں اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ 1973 میں بلوچستان یونیورسٹی سے بہ طوراستاد پیشہ وارانہ سرگرمی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں جامعہ کراچی کے شعبہ تدریس سے وابستگی اختیار کی۔ پہلی کتاب نمود 1976 میں شایع ہوئی جسے بے حساب پزیرائی حاصل ہوئی۔ خدا سے بات کرتے ہیں ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2015 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.