سانگز آف بلڈ اینڈ سورڈ
سانگز آف بلڈ اینڈ سورڈ (لہو اور تلوار کے گیت) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ہے۔ یہ کتاب چار سو ستر صفحات پر مشتمل ہے جو لندن کے ایک اشاعتی ادارے جوناتھن کیپ نے شائع کروائی۔ کتاب میں میر مرتضی بھٹو کی زندگی اور ان کی موت کے متعلق چند پوشیدہ حقائق سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں فاطمہ نے اپنے والد کے مختلف اقدامات کا دفاع کیا ہے اور ان کے قتل کا ذمہ دار اس دور کی پیپلز پارٹی کی حکومت اور اپنے پھوپھا آصف علی زرداری کو قرار دیا ہے۔ کتاب میں بھٹو خاندان کے بارے کئی انکشافات کیے گئے ہیں جسے دلچسپ اور متنازع دونوں کہا جاسکتا ہے۔
![]() ”سانگز آف بلڈ اینڈ سورڈ“ کا سرورق | |
مصنف | فاطمہ بھٹو |
---|---|
زبان | انگریزی |
صنف | یاد داشت |
ناشر | نیشن بکس |
صفحات | 496 pages |
آئی ایس بی این | 9788184753899 |
== بیرونی روابط ==* فاطمہ بھٹو کا انتقام
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.