سافٹ ویئر
مُصَنَّع لَطِیف یا مَصنُوعِ لطیف (software) شمارندی برنامہ جات اور متعلقہ معطیات کا ایک ایسا مجموعہ جو شمارندے کو یہ بتانے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے کے لیے ہدایات فراہم کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، مَصنُوعِ لطیف ایک ایسا تصّوراتی وجود (conceptual entity) جو کسی معطیاتی عملیتی نظام (data processing system) کے تشغیل سے متعلقہ شمارندی برنامہ جات، دستورات العمل اور وابستہ دستاویزکاری (documentation) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ دراصل ایسی ہدایات ہوتی ہیں جن پر شمارندے اپنے مصنوع کثیف (Hardware) کی مدد سے عمل پیرا ہوکر تجزیاتی افعال انجام دیتا ہے، یعنی مَصنُوعِ لطیف میں شمارندے سے متعلق وہ سب معطیات اور برنامہ جات شامل ہیں جن کو برقی طور پر شمارندے میں پہنچایا جاسکے۔ مَصنُوعِ لطیف کو مَصنُوعِ کثیف کی طرح چھوا نہیں جاسکتا، اِس کا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ صرف سوچ بچار اور گمان کے ذریعے ترتیب دی گئی نقشہ گری ہوتی ہے جس پر شمارندہ عمل کرتا ہے۔
مزید دیکھیے
- ہارڈویئر (hardware)
- مصنع خبیث (malware)
شمارندہ اور انٹــرنیٹ میـں شــامل دیگــر ذیـلی شعـبہ جات |
سافٹ ویئر | شکلبندی | مصنع کثیف | شمارندہ کے ہنر | رقمی معاون ذاتی | شبکۂ معلومات | برنامہ نویسی |