زرسانگہ
زرسانگہ | |
---|---|
![]() زرسانگہ زرسانگہ دیگر موسیقار ساتھیوں کے ساتھ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1946 لکی مروت |
رہائش | Nomad |
شہریت | ![]() ![]() |
شوہر | خان تحصیل (شادی. 1965) |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسیقارہ |
دور فعالیت | تاحال |
ابتدائی زندگی
زرسانگہ ایک معروف پاکستانی پشتو زبان کی گلوکارہ ہیں۔ ان کی پیدائش 1946ء میں لکی مروت میں ایک غریب گھرانے میں ہوئیں۔
شادی اور شروعاتی کام
1965ء میں ملا جان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ابتدائی میں زرسانگہ اکثر شادی بیاہ کی تقریبات میں گانے گایا کرتی تھیں جہاں سے ان کی شہرت ریڈیو پاکستان تک پہنچی۔
ریڈیو پاکستان اور اعلٰی پیشہ ورانہ زندگی
ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر رشید علی دہقان نے انہیں پہلی مرتبہ ریڈیو پر گانے کا موقع فراہم کیا اور یوں زرسانگہ کی موسیقی لوگوں میں کافی مقبول ہوئی۔ ان کی موسیقی انتہائی سادہ طرز کی ہے۔ اکثر زرسانگہ کو پشتو موسیقی کی ریشماں اور پشتو گلوکاری کی ملکہ ترنم کہا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1990ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.