ریچل کوری

ریچل کوری (Rachel Corrie) (پدائش 10 اپریل 1979ء، وفات 16 مارچ 2003ء) عالمی اتحاد تنظیم کی امریکی رکن تھی، جو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی گھر کو منہدم کرتے ہوئے bulldozer کو روکنے کے لیے اس کے سامنے کھڑی ہو گئی، مگر اسرائیلی بلڈوزر اس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس پر چڑھ دوڑا اور ریچل نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں بہادری سے جان دے دی۔

امریکی ساخت کا bulldozer
ریچل کوری
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 اپریل 1979 [1] اور 12 اپریل 1979 [2] 
اولمپیا، واشنگٹن  
وفات 16 مارچ 2003 (24 سال)[1] 
رفح  
وجۂ وفات اختناق  
رہائش اولمپیا، واشنگٹن  
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  
عملی زندگی
پیشہ روزنامچہ نگار ، سوانح نگار ، جنگ مخالف کارکن ، مصنفہ ، کارکن انسانی حقوق  
IMDB پر صفحات 

رد عمل

یورپی ممالک میں ریچل کی موت پر ملاجلا ردّ عمل رہا۔ البتہ ریچل کے وطن امریکا میں شاید ہی کوئی آواز کھلے بندوں اس کے حق میں اُٹھی۔ نہ صرف یہ بلکہ الٹا اسے دہشت گرد کہا گیا اور اس کے والدین کو نفرت انگیز پیغامات بھیجے گئے جس میں اس کے کچلے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اسی انجام کی حقدار تھی۔[3]

حوالہ جات

  1. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=7287705 — بنام: Rachel Aliene Corrie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=7287705 — بنام: Rachel Aliene Corrie — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2019
  3. 28 اپریل 2006 انڈیپینڈنٹ " Robert Fisk: United States of Israel? "
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.