روری پیک اعزاز

روری پیک ایک برطانوی فلمی اعزاز ہے، جو ان عکاسوں کو دیا جاتا ہے جو اہم واقعات کی رپورٹنگ کی خاطر اپنی جان تک کی پروا نہیں کرتے۔ اسے شمالی آئر لینڈ کے فری لانس کیمرا مین روری پیک کے اعزاز میں 1995ء میں جاری کیا گیا۔ روری پیک 1993 میں ماسکو میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوریج کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ اس اعزاز کا اجرا روری پیک کی بیوی جولیٹ پیک [1] اور دوست جان گنسٹن نے روری پیک ٹرسٹ نکے تحت کیا ہے۔ اس اعزاز کے لیے سرمایہ سونی کی برطانوی شاخ مہیا کرتی ہے۔ روری پیک ٹرسٹ اس وقت عالمی پہچان رکھتا ہے جس کا مقصد فری لانس کام کرنے والوں کو تحفظ اور امداد پہچانا ہے۔

زمرے

اس وقت روری پیک اعزاز درج ذیل تین زمروں میں دیا جاتا ہے۔

  • روری پیک اعزاز برائے خبر
  • روری پیک اعزاز برائے فیچر خبر
  • حالات حاضرہ کے لیے سونی امپیکٹ اعزاز

حوالہ جات

  1. "Juliet Peck"۔ telegraph.co.uk۔ 7 فروری 2007۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.