رد المحتار
رد المحتار على الدر المختار: علامہ محمد امین ابن عابدین شامی کی نہایت عظیم الشان تالیف ہے، درمختار کی شرح ہے۔ اسے فتاویٰ شامی بھی کہا جاتا ہے۔ حنفی فقہ میں یہ کتاب بہت ہی اعلیٰ پایہ کی ہے۔ مسائل کی تنقیح مشائخ کے اقوال کے درمیان تصحیح وترجیح اور مجملات کی تفسیر و توضیح میں اپنی مثال آپ اور متاخرین کے لیے تحقیق و افتاء کا اہم مرجع ہے نئے مسائل کی تلاش میں بہت ہی معاون و مددگار کتاب ہے۔[1]
رد المحتار کے مصنف کا پورانام محمد امين بن عمر بن عبد العزيز عابدين الدمشقی الحنفی متوفی 1252ھ ہے۔
حوالہ جات
- قاموس الفقہ، جلد اول،صفحہ 384، خالد سیف اللہ رحمانی، زمزم پبلشر کراچی2007ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.