رتووال

رتووال،پاکستانی، پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین ، کا ایک گاؤں ہے۔ جس کی تحصیل بهی منڈی بہاؤالدین ہے اور یونین کونسل نمبر21 مکیووال ہے۔

رقبہ،آبادی

رتووال کا رقبہ تقریباً 8 مربع کلومیٹر ہے۔ 2017 کے مطابق رتووال کی آبادی تقریباً 10،000 افراد ہے۔

مختصر تاريخ

کہا جاتا ہے کہ رتووال کا نام ایک شخص ' رتا ' کے نام سے مشہور ہوا ہے۔ زیادہ تر آبادی اسی شخص کی نسل سے ہے۔ جو رانجها برادری کے نام سے جا نے جاتے ہیں ۔1947 ء سے پہلے یہاں سنگھ اور ہندو بهی موجود تہے جو تقسیم کے وقت ہندوستان چلے گئے۔ اور بڑی تعداد میں بهارت سے آنے والے مسلمان یہاں آباد ہوئے۔

قریبی دیہات

رتووال شمالی پنجاب کے انتہائی زرخیز خطے پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ ایک سیم نالہ اور دو نہروں کے بیچ پھیلا ہوا ہے۔ اس کا جڑواں گاؤں مکے وال ہے۔ بعض اوقات دونوں دیہات کو ایک ہی گاؤں تصور کیا جاتا ہے اور رتومکیوال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مدہرے گاؤں رتووال کے شمال، مشرق میں انتہائی قریب واقع ہے۔ دیگر قریبی دیہات میں کتووال ،بهکهی شریف اور دهول رانجها شامل ہیں۔

تعلیمی ادارے

  • گورنمنٹ ہائی اسکول مدہرے رتووال
  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول رتووال
  • گورنمنٹ پرائمری اسکول
  • گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ بہاول بخش
  • لاثانی سکول اینڈ کالج مکیووال
  • پنجاب سکول رتووال
  • پاکستان ایجوکیشنل اکیڈمی سکول رتووال
  • القائم سکول سسٹم رتووال
  • القائم سائنس اکیڈمی رتووال

معروف شخصیات

  • سید ریاض حسین شاہ
  • چوہدری محمد ارشد رانجها
  • چوہدری سکندر حیات رانجها
  • چوہدری عدنان ظفر رانجها
  • سید انور حسین شاہ
  • سید سجاد حسین شاہ
  • ماسٹر انصر جاوید رانجها
  • ماسٹر نزیر احمد
  • حاجی محمد نواز رانجها
  • چوہدری محمد اسلم رانجها
  • چوہدری امتیاز احمد رانجها
  • محمد اقبال نمبر دار
  • سلطان احمد نمبر دار
  • سلطان احمد رانجها کونسلر
  • صدف شعیب رانجها

اعلی تعلیم یافتہ شخصیات

نامتعلیم
ڈاکٹر اسد نعیمP.H.D
پروفیسر ظفر اقبالM.A HEALTH & PHYSICAL EDUCATION
شاہد عمرانM.A ENGLISH
ماسٹر شریف صاحبM.A ENGLISH
سید عقیل حیدر نقویB.SC MATH
پروفیسر سکندر حیاتM.SC PHYSICS
طارق علی رانجهاB.SC MATH
ثاقب علی رانجهاB.SC BIOLOGY
شمس الحسنM.A HISTORY
نجم الحسنM.A P. SCIENCE

مذہبی مراکز

رتووال میں کئی ایک مذہبی مراکز ہیں .جن میں سے درج ذیل قابل ذکر ہیں۔

مرکزقسم
جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ مسجد
جامع مسجد مسمانیمسجد
جنڈے والادربار
شیخ راجندربار
امام بار گاہ حسینیہامام بارگاہ
قصر عباسامام بارگاہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.