راست اقدام
سیاسی اصطلاح میں راست اقدام کسی جماعتی جدوجہد میں اس منزل یا مرحلے کا نام ہے جب حصول مقصد کے لیے تمام آئینی ذرائع بیکار ثابت ہوں اور کسی جماعت کو ایسے وسائل اختیار کرنا پڑیں جن سے قانون شکنی کا پہلو نکلتا ہو۔ راست اقدام میں عموماً پر امن ذرائع سے اپنی ناراضی یا بے اطمینانی کا اظہار مقصود ہوتا ہے۔ مثلاً حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کو توڑتے ہوئے جیل جانا۔ حکومت کے عطا کردہ خطابات واپس کرنا اور بعض صورتوں میں سرکاری ملازمتوں، عدالتوں اور حکومت کے دیگر اداروں سے عدم تعاون کران۔ بعض حالتوں میں حکومت کو سختی سے راست اقدام میں عدم تشدد کی بجائے تشدد بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ حکومت اور جماعت دونوں کے لیے یہ بڑی خطرناک صورت ہوتی ہے۔ راست اقدام کی اصطلاح مسلم لیگ کی تحریک پاکستان کے سلسلے میں بھی 1946ء میں استعمال کی گئی۔ 1919ء میں انڈین نیشنل کانگریس اور خلاف تحریک میں راست اقدام کو ستیہ گرہ اور ترکِ مولات کا نام دیا گیا تھا۔ اس عمل کو سول نافرمانی بھی کہا جاتا ہے۔
![]() |
ویکی کومنز پر راست اقدام سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Direct Action