رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی

رائل ٹیلی ویژن اکیڈیمی، جسے آر ٹی ایس (RTS) بھی کہا جاتا ہے، برطانیہ کی ایک تعلیمی چیرٹی ہے جس کا مقصد ماضی، حال اور مستقبل کے ٹی وی پروگراموں پر بحث اور تجزیہ کرنا ہے۔ یہ دنیا کی قدیم ترین ٹی ویژن سوسائٹی ہے۔ رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی کا مرکزی دفتر لندن میں ہے۔ برطانیہ میں اس وقت ان کے قومی کے علاوہ تیرہ علاقائی سنٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی جمہوریہ آئر لینڈ میں بھی شاخ ہے۔

تاریخ

اس گروپ کا آغاز 7 ستمبر 1927ء میں ہوا جب ٹیلی ویژن کافی حد تک ابتدائی اور تجرباتی مراحل طے کر رہا تھا ۔ ٹیلیویژن کی ترقی کی خاطر اس سے متعلقہ انجنیئر اور سائنسدانوں کے لیے ایک فورم ہونے کے علاوہ سوسائٹی باقاعدہ طور پر رسالہ بھی شائع کرتی ہے۔ سوسائٹی کے ساتھ رائل کا خطاب نومبر 1997 میں دیا گیا جب برطانیہ کے ولیعہد شہزادہ چارلس نے اس کی سرپرستی سنبھالی۔

سرگرمیاں

رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی باقاعدگی سے سیمینار کا انعقاد کرتی ہے۔ جس میں ممبراب کے علاوہ ٹیلیویژن صنعت سے متعلق لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی ٹیلیویژن نام کا ماہانہ رسالہ بھی شائع کرتی ہے۔

سوسائٹی برطانیہ سے تعلق رکھنے والی مصنفین، اداکاروں کے کامیاب ٹی وی پرگراموں کی نمائش کرتی ہے تاکہ ان کی خوبیوں اور خامیوں سے سیکھا جا سکے۔

سوسائٹی ہر سال ٹیلی ویژن کے برطانوی بہترین پروگراموں کو اعزازات سے بھی نوازتی ہے۔ جن میں سب سے اہم لندن میں منعقد کی جانی والی تقریب ہوتی ہے۔ [1]

قومی عزازات

سوسائٹی قومی اعزازات کو ہر سال چھ اہم زمروں میں تقسیم کر کے نوازتی ہے

  • آر ٹی ایس پروگرام اعزاز
  • آر ٹی ایس ٹیلی ویژن صحافتی اعزاز
  • آر ٹی ایس فنی مہارت و ڈیزائن اعزاز
  • آر ٹی ایس سٹودنٹ ٹیلی ویژن اعزاز
  • جوان کاریگروں کے لیے اعزاز
  • آر ٹی ایس پلگرم اعزاز

اس کے علاوہ علاقائی ٹیلی ویژن پرگراموں کو اعزازات ے نوازنے کے لیے برطانیہ کے دوسرے حصوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. "PROGRAMME AWARDS"۔ rts.org.uk۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.