رؤف پاریکھ
رؤف پاریکھ ایک اردو فرہنگ نویس، ماہر لسانیات، [1] مزاح نگار اور کالم نگار ہیں۔ وہ 26 اگست، 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، پاریکھ صاحب نے کراچی میں تعلیم حاصل کی۔ جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کرنے کے بعد انہوں نے 2003ء سے 2007ء تک اردو ڈکشنری بورڈ کراچی کے لیے بطور مدیرِ اعلٰی [2] کام کیا۔ اب وہ جامعہ کراچی میں اردو کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور روزنامہ ڈان میں ہفتہ وار ادبی کالم لکھتے ہیں۔[3]
رؤف پاریکھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اگست 1958 (61 سال) کراچی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | فرہنگ نویس ، ماہرِ لسانیات ، صحافی |
![]() | |
تصانیف
تحقیقی مقالہ جات، مزاحیہ مضامین اور تنقیدی تحریروں کے علاوہ وہ بیس کتابوں کے مصنف ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں
- اُردو لغت (جلد 19، 20 اور 21)،
- اُردو لغت نویسی،
- دی اوکسفرڈ اردو-انگریزی ڈکشنری
- عصری ادب اور سماجی رجحانات
- اولین اردو سلینگ لغت(2006ء)
- اردو نثر میں مزاح نگاری اور سماجی پس منظر (1996ء)
صدارتی ایوارڈ
حکومت پاکستان نے 2018ء میں تقسیم اعزازات کے موقع پر شعبۂ اردو، جامعہ کراچی کے استاد ڈاکٹر رؤف پاریکھ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔
حوالہ جات
- "WORD For word: Arabic words in English"۔ Daily Times (Pakistan)۔ 2 نومبر 2003۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2011۔
- "New volume of Urdu dictionary"۔ http://dawn.com/2005/07/06/local12.htm Gulf Times۔ 7 جولائی 2005۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2011۔ External link in
|work=
(معاونت) - News stories for Rauf Parekh - DAWN.COM
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.