دلائل النبوۃ للبیہقی
امام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی (متوفی 458ھ) کی سیرت النبی پر عظیم کتاب دلائل النبوۃ ہے۔
کتاب کا موضوع
امام بیہقی نے اس عظیم الشان تصنیف میں معجزات النبی ،دلائل النبوۃ،رسول اکرم کی طہارت میلاد،اسماء وصفات اور حیات وممات کے سارے پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے اس کتاب میں سیرت نبوی کو بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیا علامہ بیہقی اپنے ہم عصروں میں حفظ حدیث، اتقان، علوم و فنون میں پختگی اور حسنِ تصنیف میں منفرد و یگانہ روزگار تھے سیرتِ طیبہ پر ’’الدلائل النبوۃ۔۔‘‘ تصنیف فرمائی جسے علامہ تاج الدین سبکی بے نظیر کتاب قرار دیتے ہیں اور علامہ ابن کثیر سیرت و شمائل کے باب میں تصنیف شدہ تمام کتب کا سرچشمہ قرار دیتے ہیں۔ کتاب کی سب سے بڑ ی خوبی یہ ہے کہ امام بیہقی نے سیرت کو احادیث کی صحیح روایات کے ساتھ مزّین فرمایا ہر قول کے لیے سند پیش کی۔[1]
حوالہ جات
- دلائل النبوة ،مؤلف:ابو بكر البيہقی،ناشر: دار الكتب العلميہ
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.