دل ہے کہ مانتا نہیں

دل ہے کہ مانتا نہیں 1991 میں بنائی گئی ایک بھارتی ہندی مزاحیہ رومانٹک ڈراما فلم ہے۔ اس کے پروڈیوسر گلشن کمار تھے جبکہ ہدایت کاری مہیش بھٹ کی تھی اس میں انکی بیٹی پوجا بھٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ سب اہم کردارعامر خان کا تھا۔ جبکہ معاون کرداروں میں انوپم کھیر، سمیر چترے اور تیکو تلسانیہ شامل تھے۔

دل ہے کہ مانتا نہیں
Dil Hai Ke Manta Nahin
दिल है कि मानता नहीं
Cover of Dil Hai Ke Manta Nahin
ہدایت کار مہیش بھٹ
پروڈیوسر Gulshan Kumar
تحریر Robin Bhatt
Sharad Joshi
ستارے عامر خان
پوجا بھٹ
انوپم کھیر
Tiku Talsania
موسیقی ندیم شراون
سنیماگرافی Pravin Bhatt
ایڈیٹر Sanjay Sankla
پروڈکشن
کمپنی
T-Series
Vishesh Films
تقسیم کار Spark Worldwide (US), (DVD)
تاریخ اشاعت
12 July 1991
ملک بھارت
زبان ہندی زبان

یہ 1934 میں بنائی گئی ہالی وڈ فلم It Happened One Night کا بالی وڈ روپ تھا[1] جس اس سے قبل چوری چوری کے نام سے بھی بنایا گیا تھا۔ اس میں ایک امیر زادی کا ذکر ہے جو اپنے گھر کو ایک فلمی ستارے سے شادی کے لیے چھوڑ دیتی ہے اس لڑکی کی پھر ایک صحافی مدد کرتا ہے لیکن بعد میں یہ صحافی کو چاہنے لگتی ہے۔

یہ ایک کامیاب فلم تھی نیز اس دور میں پوجا بھٹ کے لیے ایک کامیاب بالی وڈ میں کامیاب آغاز فراہم کر گئی۔[2]

حوالہ جات

  1. Gautaman Bhaskaran (22 اگست 2003)۔ "Aping Hollywood"۔ The Hindu۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2012۔
  2. Aamir Khan | Koimoi
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.