خرگوش
خرگوش(Rabbit) چھوٹا پستانیہ جانوروں میں سے ایک ہے۔ اس کی سات مختلف اقسام ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا جانور ہے جو بکری کے چھوٹے بچے کے مشابہ ہوتا ہے، جس کے دونوں ہاتھ چھوٹے اور پیر لمبے ہوتے ہیں۔ اور یہ پچھلی ٹانگوں کی مدد سے ہی چلتا پھرتا ہے۔ نَر خرگوش کی ایک قسم ایسی ہوتی ہے جس کے جسم کے ایک حصے میں ہڈی اور اور دوسرے حصے میں گوشت کا پُٹھ ہوتا ہے۔
![]() اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف خرگوش | |
---|---|
![]() | |
جماعت بندی | |
طبقہ: | Lagomorpha |
| |
بسا اوقات مادہ خرگوش اپنے نَر سے جُفتی کرنے لگتی ہے، چونکہ اس میں شہوت کا غلبہ زیادہ ہوتا ہے۔ اور مادہ خرگوش حالتِ حمل میں جفتی کر لیتی ہے۔ اس جانور میں عجیب وغریب بات یہ ہے کہ یہی جانور ایک سال نَر رہتا ہے اور دوسرے سال مادہ بن جاتا ہے۔
خرگوش کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ آنکھیں کھول کر سوتا ہے، جب شکاری آتا ہے تو اس آنکھیں کھلی ہوئی دیکھ کر سمجھتا ہے کہ یہ جاگ رہا ہے تو وہ واپس چلا جاتا ہے۔
عرب لوگ خرگوش کے بارے میں خیال رکھتے ہیں کہ جنّات خرگوش میں حیض ہونے کی وجہ سے اس سے دور رہتے ہیں۔
خرگوش کو حیض بھی آتا ہے اور یہ گوشت وغیرہ بھی کھاتا ہے، جُگالی کرتا اور مینگنی ڈالتا ہے اور اس کے دونوں پیروں کے نیچے اور جبڑوں کے اندر بال بھی ہوتے ہیں۔