خبرناک

خبرناک

نام خبر ناک
آغاز 2010
ملکیت جیو نیوز
ملک پاکستان
ویب سائٹ خبرناک

خبرناک جیو نیوز سے نشر ہونے والا مزاحیہ پروگرام ہے جس کا آغاز ستمبر 2010 میں کیا گیا۔ اس کے پہلے میزبان آفتاب اقبالتھے۔ ان کے استعفی دینے کے بعد پروگرام کی میزبانی میر محمد علی کر رہ ہیں۔ پروگرام جمعہ تا اتوار رات 11:00 بجے نشر ہوتا ہے۔

تصور

2010 میں حسب حال کی میزبانی چھوڑنے کے بعد آفتاب اقبال نے جیو نیوز پر خبرناک کے نام سے پروگرام شروع کیا۔ شو میں میر محمد علی کا کردار اہم ہے جو محتلف شخصیات کی پیروڈی کرتے ہیں۔2013ء سے قبل اس شو میں سخاوت ناز،امان اللہ خان اور افتخار ٹھاکر بھی شامل تھے جو بعد میں مذاق رات میں شامل ہو گئے۔ پروگرام میں عام طور پر سیاسی معاملات ہی زیرِ بحث آتے ہیں۔ پروگرام کے کئی حصے ہوتے ہیں جن میں سب سے مشہور زبان و بیان اور نصیر بھائی کے لیے گانوں کا چیلنج ہے۔

خاتون میزبان

پروگرام کی کئی خواتین میزبانوں نے بھی میزبانی کی ہے جن کے نام درج ذیل ہیں:

  • سیماب
  • زینب جمیل
  • ثناء لطیف
  • فاطمہ تنویر
  • نائمہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.