حسن زئی پختون قبیلہ

حسن زئی پختونوں / پٹھانوں کی مستقل ایک شاخ ہے۔ اور اس کے متعدد قبیلچے ہیں، یوسف زئی قبیلہ دوحصوں میں تقسیم ہے : ایک یوسف زئی جب کہ دوسرا منڈر کہلاتاہے۔ اخوند درویزہ لکھتے ہیں کہ اس قبیلے کے جدِامجد ’’مندو‘‘ تھے جس کے دوبیٹے تھے۔ ایک کا نام یوسف تھا، جس کی اولاد ’’یوسف زئی‘‘ کہلاتی ہے اور دوسرے کا نام عمر تھاجس کا ’’مندڑ‘‘ نامی اک بیٹا تھا۔ کہتے ہیں کہ یوسف کے پانچ بھائی تھے جو ’’عیسیٰ‘‘، ’’موسیٰ‘‘ ،’’مالی‘‘ ، ’’اکو‘‘اور ’’اوریا‘‘ کے ناموں سے جانے جاتے تھے۔ ان میں عیسیٰ کثیر العیال تھا جس کے 12 بیٹے تھے۔ مغلوں کے ساتھ ایک لڑائی میں عیسیٰ اپنے 9 بیٹوں کے ساتھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ نتیجتاً عیسیٰ کے دو ہی بیٹے ’’حسن‘‘ اور’’یعقوب‘‘ زندہ بچ پائے۔ بعد میں حسن کی اولاد ’’حسن زئی‘‘ اور یعقوب کی ’’یعقوب زئی‘‘ کہلائی۔

محل وقوع

یہ قبیلہ ضلع چارسدہ، اورکزئی، بوستان، پارہ چنار، ضلع صوابی، ضلع تورغر، تحصیل کنڈر حسن زئی وغیرہ میں آباد ہے،

ذیلی شاخیں

شاخ ذیلی شاخ  
حسن زئی گھڑا خیل
  کوٹوال
  زکریا خیل
  میر احمد خیل
  لقمان خیل
  کاکا خیل
  دادا خیل
  ماموں خییل
  خان خیل

ثقافت اور روایات

دیگر پختون قبائل کی طرح حسن زئی اپنی ثقافتی شناخت اور انفرادیت بر قرار رکھے ہیں۔ یہ لوگ اپنی زندگیاں پختون والی کے عین مطابق چلاتے ہیں جس میں مردانگی، بھلائی، بہادری، وفاداری اور حیا کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کے یہاں جرگہ (پنچایت)، ناناوتی (الزامی وفد)، حجرہ (دیوان خانہ) اور میل مستیہ (مہمان نوازی) کے رسوم بھی رائج ہیں۔ [1] حسن زئی کے نام سے ضلع چارسدہ میں ایک قصبہ اور یونین کونسل موجود ہے، وہ غالبا انہی کا آباد کیا علاقہ ہے،

مشاہیر

  • عثمان حسن زئی (کالم نگار)
  • مولانا عبد اللہ حسن زئی (عالم دین)
  • عصمت اللہ حسن زئی
  • مفتی فاروق حسن زئی
  • منظور حسن زئی (صحافی)
  • مولانا محمد گل حسن زئی
  • عبد العظیم حسن زئی (عالم دین)
  • حافظ الحق حسن زئی (بس اونرز ایسوسی ایشن کے چیف)

حوالہ جات

  1. Surinder Singh and Ishwar Dayal Gaur. Popular Literature and Pre-Modern Societies in South ASia. p. 336.https://books.google.com/books?id=QVA0JAzQJkYC&pg=PA336&dq=pushtoonwali
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.