حبیب الرحمن خاں شروانی

اردو ادیب۔ علی گڑھ کے قریب موضع بھیکم پور پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آگرہ کالج میں حاصل کی۔ اسی زمانے میں تصنیف و تالیف کا شوق پیدا ہوا۔ مختلف رسائل اور اخبارات میں مضامین لکھنے شروع کیے۔ ایک عرصہ تک ’’الندوہ‘‘ لکھنؤ کے ایڈیٹر رہے۔ 1918ء میں ریاست حیدرآباد میں ’’صدر الصدور امور مذہب‘‘ کے فرائض سونپے گئے۔ 1922ء میں نواب صدر یار جنگ بہادر کا خطاب سرکاری نظام سے ملا۔ 13 سال بعد اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہو کر علی گڑھ کے قریب اپنی ملکیت حبیب گنج میں واپس آ گئے۔ آپ جامعہ عثمانیہ کے پہلے وائس چانسلر تھے۔ تصانیف دو درجن کے قریب ہیں جن میں علمائے سلف اور ’’نابینا علما‘‘ خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔

پیدائش: 1866ء

انتقال: 1926ء

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.