حبیب الرحمان (اداکار)
حبیب (انگریزی: Habib) المعروف اداکار (حبیب الرحمن) ہماری فلم انڈسٹری کا ایک جگمگاتا ستارہ تھے۔ وہ اچھے فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ٹی وی فنکار بھی تھے۔ اپنے دور میں وہ کامیاب اور معروف ترین فلمی ہیروز میں شمار ہوئے۔ انہوں نے پنجابی اور اردو فلموں میں یکساں مہارت کے ساتھ اپنے فنی جوہر دکھائے۔ حبیب کا شمار فلم انڈسٹری کے چند تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے تین مضامین انگلش، اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ہوا تھا۔ پہلے انہوں نے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور بعد ازاں سول ایوی ایشن میں بھی ملازمت اختیار کی۔ ان کے دو بھائی حفیظ الرحمن اور ریاض الرحمن آرمی میں تھے جس کی وجہ سے وہ خود بھی فوج میں جانے کے خواہش مند تھے۔ وہ پائلٹ بننے کے لیے ایٔرفورس میں بھی گئے لیکن ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔ حبیب حادثاتی طور پر فلم انڈسٹری میں آئے تھے۔
حبیب الرحمان (اداکار) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 نومبر 1929 پنجاب ، پٹیالہ |
وفات | 25 فروری 2016 (87 سال) لاہور |
شہریت | ![]() ![]() |
زوجہ | نغمہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ساز ، اداکار ، فلم ہدایت کار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |