جاز
موسیقی کی ایک رقصی طرز۔ کل بھی مقبول تھی اور آج بھی مقبول ہے۔ باقاعدہ راگنی کے کچھ پردوں کو محذوف یا منقطع کرکے یہ طرز نکالی جاتی ہے۔ جاز کے بینڈ میں مختلف قسم کے باجے استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن تیز آواز کے باجے اور ایسے باجے جن پر چوٹ پڑتی ہے۔ زیادہ مرغوب ہوتے ہیں۔ بگل، ڈھول، (جس پر کپڑا باندھ کر آواز کی تیزی کم کی جاتی ہے) وائلن، بینجو، پیانو، بینڈ میں شامل ہوتے ہیں۔ کچھ باجے ناچتے وقت تال دینے کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ امریکا کے حبشیوں کے گانوں سے جاز کی طرز ایجاد ہوئی۔٫
![]() |
ویکی کومنز پر جاز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Jazz
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.