تیلی

یہ ایک امن پسند اور محنتی قوم ہے ۔ بھارت میں بشتر تیلی اب بھی ہندومت مذہب ہیں ، تاہم پاکستان میں تیلی مسلمان ہیں ۔ ریزلے کی رائے میں اس پیشے کے لوگ قدیم اور وسطی دور میں لازمی طور پر اونچی ذات سے تعلق رکھتے ہوں گے ۔ کیوں کہ امور خانہ داری اور دوسرے تہواروں کے موقع پر ہر ہندو تیل کا استعمال کرتا ہے اور تیل نکالنے کا کام صرف وہی لوگ کرسکتے ہیں جن کی سماجی پاکزگی غیز مشتبہ ہوتی ۔ لیکن ہندووَں میں کچی سبزی اور اناج تو نیچ ذات سے مول لیا جاتا ہے اور اس میں اعلیٰ ذات کے لوگ چھوت چھات نہیں کرتے ہیں۔[1]

تیلی سماج کی حیثیت

ایپسن کا کہنا ہے کہ تیلی کی سماجی حثیت بہت پست اور شاید جولاہے کہ برابر ہے اور اس کا شمار اہیروں اور گھوسیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ تیلی ایک کمتر زات ہے لیکن ان صاف رنگ بھی پایا جاتا ہے ، ان کی بڑی تعداد صاف رنگ اور کھڑا نقشہ رکھتی ہے اور انہیں دیکھو تو ایسا لگتا ہے کہ کسی پٹھان کو دیکھ رہے ہیں ۔ اس طرح ان کی عورتیں بھی گورے رنگ کی اور خوبصورت ہوتی ہیں ۔ لیکن ان کا شمار جاٹ سے بھی کمتر نچلی ذاتوں میں ہوتا ہے ۔ یہ لازمی طور پر مسلمانوں سے پہلے اور ہنوں گجروں کے ساتھ بر صغیر آئے ہیں ۔ یہ جنگجو نہیں ہیں اور نہ انہوں نے برہمنوں بالادستی کو قبول کیا اس لیے پست قبائل میں ان کا شمار ہوتا ہے۔[2][3][4][5]

مسلمان تیلیوں میں برادری کا نظام موجود ہے اور ان میں اب بھی بہت سی رسومات بھی ہندووَں کی پائی جاتی ہے ۔ یہ پہلے یہ کولھو کے ذریعہ تیل نکالتے تھے مگر مشینوں کے آمد نے ان کے اس کام کو ختم کر دیا ہے اور اب بہت کم تیلی تیل نکالنے کا کام کرتے ہیں ۔ ان میں بہت سوں نے دودھ کی فروخت یا سبزی پھل کی فروخت اور کریانہ کی دوکانداری بھی کرنے لگے ہیں ۔ ان میں سے بہت سوں نے مرغی کے گوشت کا فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ان میں تعلیم کا رجحان کم ہے ۔ یہ شادی عموماً اپنی برادری میں کرتے ہیں ۔ مگر برادری سے باہر اگر ان کی لڑکیوں کو اچھا رشتہ ملے تو خوشی خوشی شادی کردیتے ۔ دور جدید میں مسلمان تیلیوں نے اپنی ذات ملک بتانے لگے ہیں۔

مزید دیکھیے


حوالہ جات

  1. People of India Uttar Pradesh Volume XLII edited by A Hasan & J C Das
  2. "Bid to make Teli an EBC opposed"۔ The Times of India۔ 26 مئی 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2013۔
  3. Øyvind Jaer۔ Karchana: lifeworld-ethnography of an Indian village۔ Scandinavian University Press۔ آئی ایس بی این 9788200215073۔
  4. L. M. Khanna۔ Incredible story of social justice in India۔ Aravali Books International۔
  5. Reinhard Bendix؛ Seymour Martin Lipset۔ Class, Status, and Power: Social Stratification in Comparative Perspective۔ Taylor & Francis۔ صفحہ 29۔

ماخذ

ہندوستانی مسلمانوں پر برصغیر کی تہذیب کا اثر ۔ ڈاکٹر محمد عمر

پنجاب کی ذاتیں ۔ سر ڈیزل ایپسن

ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا ۔ ای ڈی میکلین ، ایچ روز

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.