خطیب تمرتاشی

خطیب تمر تاشی فقہا حنفیہ میں سے ہیں فرائض کے ماہر ،نحوی ادیب اور شاعر ہیں۔

ولادت

خطیب تمرتاشی کی939ھ 1532ء غزہ میں پیدائش ہوئی۔

نام

محمد بن عبد اللہ بن احمد خطیب محمد خطیب بن ابراہیم خطیب بن خلیل بن تمر تاشی غزی ہے شمس الدین لقب تھا، تمرتاش بلادِ خوارزم میں سے ایک شہر کا نام ہے۔

علمی مقام

اپنے زمانہ کے امام کبیرتھے،علوم اپنے شہر غزہ میں اپنے والد اور ابن محب الدین سے اخذ کیے، پھر قاہرہ گئے اور وہاں صاحب بحر الرائق شارح کنز الدقائق زین بن نجیم مصری اور امین الدین بن عبد العالی اور علی بن حنائی وغیرہ سے فقہ حاصل کی۔

تصنیفات

  • تنویر الابصار* کتاب معین المفتی
  • منظومۃ الفقہیہ المسماۃ بہ تحفۃ الاقران
  • فتاویٰ مشہورہ
  • شرح وقایہ
  • شرح وہبانیہ
  • شرح یقول العبد
  • شرح منار اور شرح مختصر المنار
  • حاشیۂ درر غیر مکمل
  • رسالہ عشرہ مبشرہ مشہور و معروف ہیں۔

وفات

آپ کی 1004ھ بمطابق 1596ء غزہ میں ہوئی [1][2][3]

حوالہ جات

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد3 صفحہ 471، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. حدائق الحنفیہ
  3. خلاصۃ الأثر 4: 18
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.