بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد 1980ء بمطابق 1400ھ میں قائم ہوئی۔1985ء بمطابق 1405ھ میں اسے قانونی طور پر بین الاقوامی حیثیت عطا کی گئی، جس کے بعد وہ پاکستانی آئین کے تحت انتظامی طور پر مستقل ادارے کی حیثیت سے کام کر رہی ہے۔ پاکستانی آئین کے تحت پاکستان کے صدر مملکت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ عالمِ اسلام کی جامعات کے اتحاد کے انتظامی بورڈ کے صدر اور امام محمدبن سعود، اسلامی یونیورسٹی، ریاض کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ ابوالخیل بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پرو وائس چانسلر ہیں، جب کہ ڈاکٹر احمدیوسف الدریویش اس کے موجودہ صدر ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا بورڈ آف ٹرسٹیز عالم اسلام کی چوالیس معروف شخصیات پر مشتمل ہے۔ فی الحال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد 9 فیکیلٹیز، 39 شعبہ جات اور 6 اکیڈمیوں پر مشتمل ہے اور 131 تعلیمی پروگراموں میں دنیا کے پچاس سے زائد ممالک سے آنے والے 30 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات کو زیورِتعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ دار الحکومت اسلام آباد میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو تقریباً ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل وسیع رقبہ عطا کیا گیا ہے، تاکہ وہاں یونیورسٹی کا مستقل کیمپس تعمیر کیا جا سکے۔ اس کیمپس کی تعمیر کا پہلا مرحلہ پایہء تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ایک کامیاب تہذیبی منصوبہ ہے۔ رقبے اور دستوری حیثیت کے لحاظ سے پاکستانی یونیورسٹیوں میں امتیازی مقام کی حامل اس یونیورسٹی میں دنیا بھر کے علمی تخصصات اور شعبہ جات کا انتظام کرنے کا سوچا جا رہا ہے، تاکہ یہ یونیورسٹی باصلاحیت اہل علم کی کھیپ تیار کرنے، صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی دینے، علمی تحقیق کی حوصلہ افزائی اور اس میں امتیازی مقام حاصل کرنے اور اقوام عالم میں امت مسلمہ کا مقام بلند کرنے اور انسانی معاشرے میں بحیثیت مجموعی مثبت طور پر حصہ لینے کے لیے ان تمام امور اور اسلام کی اصلی تعلیمات و اقدار کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔

بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی اسلام آباد
قسم Public
قیام 1980ء (1980ء)
چانسلر صدر پاکستان
Prof. Dr. Ahmed Yousif Ahmed Al Draiweesh
وائس چانسلر Suliman al-Khail
ریکٹر Prof. Dr. Masoom Yasinzai
طلبہ 30,000
انڈر گریجویٹ 18,500
پوسٹ گریجویٹ 10,500
مقام اسلام آباد، پاکستان
کیمپس شہری
رنگ Celadon، سبز، سفید            
عرفیت IIU
وابستگیاں ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان انجینئرنگ کونسل۔
ویب سائٹ www.iiu.edu.pk

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.