بیمہ
بیمہ (انگریزی: Insurance) بیمہ کمپنی کی طرف سے ایک مدت معین کے لیے خاص شرطوں کے ساتھ کسی شے یا جان وغیرہ کا نقصان ہونے پر مقررہ رقم بھرنے کا اقرار۔

بیمہ
عام طور سے تین قسم کے بیمہ عام ہیں:
- بیمہ حیات: یہ ایک شخص کے گزر جانے کی صورت میں رائج الوقت بیمہ پالیسی کے تحت ورثاء کو مالی امداد فراہم کراتا ہے۔
- بیمہ جائداد: یہ کسی ناگہانی صورت حال میں جائداد اور اس جڑے سامان کے جل جانے، طوفان یا آگ سے متاثر ہونے کی صورت میں متاثرہ بیمہ گیرندوں کو راحت فراہم کرتا ہے۔
- گاڑیوں کا بیمہ: یہ بھارت اور کچھ ملکوں میں سرکاری طور پر لزوم ہے کہ گاڑی چلانے والا خود کو، اپنی گاڑی، کسی دوسرے متاثر ہونے والے شخص اور اس کی گاڑی کا بیمہ کروئے۔ بھارت میں یہ بھی قانون ہے کہ ایک شخص کم سے کم تیسرے فریق کا بیمہ کروائے، یعنی ایسی پالیسی رکھے کہ حادثے کی صورت میں کسی دوسرے متاثر ہونے والے شخس اور اس کی گاڑی کے نقصان کی پابجائی ممکن ہو سکے۔
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.