بشیر احمد بلور

بشیر احمد بلور یکم اگست 1943ءکو قیام پاکستان سے چار سال قبل پشاور میں پشاور کے معروف تاجر، سماجی و سیاسی خاندان میں بلور دین کے ہاں پیدا ہوئے -

بشیر احمد بلور
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 اگست 1943  
تاریخ وفات 22 دسمبر 2012 (69 سال) 
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  
مذہب اسلام
جماعت عوامی نیشنل پارٹی  
اولاد عثمان بلور، ہارون بلور
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  

زندگی

قانون میں گریجویٹ کیا اور پشاور ہائیکورٹ بار کے رکن بھی رہے - 1970ء میں اے این پی جو اس وقت این اے پی کے نام سے زیر قائم تھی اس میں شمولیت اختیار کی- 2008ءکے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے - 1970ءمیں انہوں نے اے این پی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔ 2008ءکے عام انتخابات میں وہ صوبائی حلقہ پی ایف تھری پشاور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد ازاں چوتھی مرتبہ اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے۔

وفات

22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور شامل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے -

تدفین

بشیر احمد بلور کی نمازجنازہ کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں پڑھائی گئی- جنازے میں اسفندیارولی، امیر حیدر خان ہوتی، یوسف رضا گیلانی سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

سوگ

بشیر بلور کی وفات پر پورے پاکستان میں مختلف سطحوں پر سوگ کا اعلان کیا۔

حکومت پاکستان

ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں

حکومت خیبر پختونخوا

تین روزہ سوگ

حکومت سندھ

دو روزہ سوگ

حکومت بلوچستان

تین روزہ سوگ

حکومت پنجاب

ایک روزہ سوگ

عوامی نیشنل پارٹی

دس روزہ سوگ

پاکستان پیپلز پارٹی

دو روزہ سوگ

متحدہ قومی تحریک

تین روزہ سوگ

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

تین روزہ سوگ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.