بامیان کے بدھ

بامیان کے بدھا چھٹی صدی عیسوی کے دور کے یادگاری مجسمے تھے جو وادی بامیان میں ایک پتھریلی چٹان پر بنائے گئے تھے۔ وادی بامیان، افغانستان کے وسطی ہزارہ جات علاقہ میں صوبہ بامیان میں واقع ہے۔ یہ وادی کابل سے تقریباؐ 230 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب کی جانب واقع ہے۔ سطح سمندر سے اس علاقہ کی بلندی 2500 میٹر ہے۔ پہلا مجسمہ 507ء جب کہ دوسرا بڑا مجسمہ 554ء میں مکمل ہوا۔ ان مجسموں میں واضع طور پر فن گندھارا کا عکس دکھائی دیتا ہے۔ ان مجسموں کے اجسام پتھریلی چٹان میں کندہ کر کے تخلیق کیے گئے ہیں جبکہ باقی کی جسمانی تفاصیل اور آرائش کیچڑ، بھوسے اور سخت چونے کی آمیزش والے مواد سے کی گئی ہے۔ مجسموں پر یہ تہ عرصہ پہلے موسمی حالات کی وجہ سے مسخ ہو گئے تھے مگر بعد ازاں چہرے کے تاثرات کو واضع کرنے کے لیے ان مجسموں کی تزئین و آرائش دوبارہ کی گئی، اسی طرح مجسموں کے اجسام کے باقی اعضاء جیسے ہاتھ، پاؤں اور کمر کے حصوں کو بھی دوبارہ سے آرائش کے مراحل سے گزارا گیا۔ بڑے مجسمے کو گہرے سرخی مائل جبکہ چھوٹے مجسمے کو متعدد رنگوں کی مدد سے رنگ دیا گیا۔ مجسموں کے نچلے حصوں کو اسی مواد سے دوبارہ تعمیر کیا گیا، جن سے پہلے یہ تخلیق کیے گئے تھے اور ان حصوں کو لکڑی کے سہارے اپنی جگہ پر نصب رکھا گیا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مجسموں کے چہرے کے حصے بھی لکڑی سے تخلیق کیے گئے تھے۔ مجسموں کی ہیئت میں کئی بڑے سوراخ اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ وہ اعضاء جو پتھریلی چٹان کو کندہ کر کے تخلیق نہیں کیے گئے تھے، انھیں سہارا دیا جا سکے۔ مارچ 2001ء میں طالبان کی حکومت کے دوران، اس وقت کے سربراہ ملا محمد عمر کی ہدایت پر ان مجسموں کو باردو کی مدد سے تباہ کر دیا گیا تھا۔ طالبان کی شوریٰ نے ان مجسموں کو بت پرستی اور تعمیر کو خدا کے احکامات کی صریح منافی کرتے ہوئے تباہ کرنے کا حکم دیا۔ بین الاقوامی سطح پر طالبان کی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے طالبان حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو طالبان کی عدم برداشت کے نظریے کے طور پر پیش کیا۔ جاپان، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے کئی ممالک نے بعد ازاں عالمی سطح پر ان مجسمات کی دوبارہ تعمیر کے لیے مہم کا آغاز کیا۔ مارچ 2006ء میں ان مجسمات کی تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا۔

بامیان کے بدھ
بامیان کے دو بدھا میں سے طویل القامت مجسمہ
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ مقام
سرکاری نام Cultural Landscape and Archaeological Remains of the Bamiyan Valleyreferences
محل وقوع references، بامیانreferences، افغانستانreferences
متناسقات 34°49′55″N 67°49′36″E
رقبہ 105 ha (11,300,000 فٹ مربع) references
شامل references
معیار i, ii, iii, iv, vi.references
حوالہ 208
شامل فہرست 2003 (ستائیسواں اجلاس)
Endangered 2003-
ویب سائٹ references

سانچہ:عالمی ثقافتی ورثہ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.