اے آر بلوچ

سندھ کے نامور ہرفن مولا فنکار۔ اے آر بلوچ کے نام سے شہرت حاصل کی ۔حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ اے آر بلوچ اپنی منفرد آواز، ادائیگی کے انداز کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔ اس وجہ سے ڈراما کی دنیا کے بادشاہ تھے، جن سے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں نے سیکھا اور بلندیوں کو چھوا۔

عبدالرسول بلوچ

پیدائش: 1915ء

انتقال:اتوار 3 جولائی 2005 ء

انہوں نے فن کی ابتدا ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے صدا کاری سے کی۔ کچھ عرصہ اسٹیج پر بھی کام کیا بلوچ کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ ان کو جو بھی کردار ملا، انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے اس میں جان ڈال دی۔ پی ٹی وی کے ’جنگل‘ اور ’دیواریں ‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں کے علاوہ درجنوں اسٹیج، ریڈیو اور ٹی وی کے اردواور سندھی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.