حزب اختلاف

ہر جمہوری ملک کی مجلس قانون ساز میں مختلف پارٹیاں ہوتی ہیں۔ جن میں سے ایک یا ایک سے زیادہ جماعتیں آپس میں ملی جلی حکومت قائم کر لیتی ہیں۔ باقی جو جماعتیں مجلس قانون ساز میں رہ جاتی ہیں انہیں قدرتی طور پر بر سر اقتدار جماعت سے اصولی اختلاف ہوتے ہیں۔ جن کی بنا پر وہ بالعموم حکومت وقت کی پالیسیوں پر معترض رہتی ہیں۔ ایسی جماعتوں کو حزب مخالف کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ برطانوی سیاست میں حزب مخالف کو بھی اتنی ہی ذمے دار جماعت خیال کیا جاتا ہے۔ جتنا بر سر اقتدار جماعت کو ۔

Opposition

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.