انجم لاشاری

انجم لاشاری سرائیکی زبان کے نامور شاعر اور افسانہ نگارتھے،ان کا اصل نام سجادالحسن تھا،وہ 1956 میں پاکستان میں بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ کے نواحی علاقے محراب والا میں پیدا ہوئے،ان کے والد سفیر لاشاری سرائیکی زبان کے نامور شاعر تھے جن کی کئی کتابیں بھی شائع ہوئیں،انجم لاشاری نے 18 برس کی عمر میں شاعری اور افسانہ نگاری شروع کی،ان کا شمار سرائیکی زبان کے صف اول کے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے اردو زبان میں بھی شاعری کی اور مضامین لکھے،وہ 1984 میں کراچی منتقل ہوئے اور روزنامہ نوائے وقت کراچی میں بحیثیت سب ایڈیٹر ملازمت اختیار کی بعد ازں روزنامہ جنگ کراچی سے منسلک ہو گئے،انجم لاشاری 1996 میں 40 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے اور انہیں آبائی گائوں محراب والا میں سپرد خاک کیا گیا،انجم لاشاری کی وفات کے بعد ان کی سرائیکی شاعری کی کتاب’’اکھیں سسیاں ‘‘ شائع ہوئی جو مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.