مرض

مرض کا لفظ طب میں ایک ایسی کیفیت کے لیے اختیار کیا جاتا ہے کہ جب کوئی جاندار کسی ایسی حالت میں مبتلا ہو جائے کہ جو معمول (normal) کی نوعیت پر نا ہو بلکہ غیر معمولہ یا شاذی (abnormal) ہو، یعنی یہ کیفیت یا حالت معمول کی حالت سے انحراف کی صورت ہوتی ہے۔ اس مرض کی حالت میں اس جاندار کا جسم بھی مبتلا ہو سکتا ہے اور یا پھر اس کے جسم کا کوئی خاص عضو یا کوئی خاص نظام جسم (جیسے نظام ہاضمہ وغیرہ) بھی۔ یہ لازمی نہیں کہ ہمیشہ کسی مرض میں متعلقہ حصے کا ساختی بگاڑ نظر آتا ہو، بلکہ یہ مرض کی کیفیت (ظاہری مشاہدے پر) ساختی (anatomical) کی بجائے خالص افعالی (physiological) بھی ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی متعلقہ مرض کی حیثیت اس کی سببیات (aetiology)، امراضیات (pathology) اور توقعات (prognosis) کے اعتبار سے معلوم بھی ہوسکتی ہے اور نامعلوم بھی۔ عام طور پر لفظ بیماری بھی مرض کے مفہوم میں ادا کیا جاتا ہے اور بعض اوقات لفظ علت (illness) بھی مرض یا بیماری کے معنوں میں اختیار کیا جاتا ہے، چند مقامات ایسے بھی ہیں کہ جہاں علت نسبتاً مختلف مفہوم میں بھی آتا ہے اسی لیے اسے اس دائرہ المعارف پر ایک علاحدہ مضمون کی حیثیت دی گئی ہے۔

    اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، مرض (ضدابہام)
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.