المونیم

ایک دھاتی کیمیائی عنصر ہے جس کی کیمیائی علامت “Al “ ہے اور اس کا ایٹمی نمبر 13 ہے۔ المونیم کے رنگت چاندی مائل سفید ہوتی ہے۔ جب کہ یہ ایک نرم اور غیر مقتاطیسی دھات ہے۔ یہ زمین میں آکسیجن اور سیلکان کے بعد تیسرا سب سے زیادہ پائے جائے والا عنصر ہے جبکہ قشر ارض میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ زمین کی کل کیمیت میں المونیم کا حصہ 8٪ ہے۔ المونیم ایک انتہائی زیادہ کیمیکل عامل ہے اس لیے یہ خالص حالت میں نہیں پائی جاتی۔ قدرتی طور پر یہ 270 معدنی حالتوں میں پائی جاتی ہے۔

المونیم کا ایک ٹکڑا
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.