الفرڈ ہچکاک

الفرڈ ہچکاک

الفرڈ ہچکاک

سرالفرڈ ہچکاک برطانوی فلمساز اور ہدایتکار تھے جو 13 اگست 1899ء کو ایسیکس انگلستان میں پیدا ہوا۔ اُس نے نفسیاتی اور ڈراونی فلموں میں بہت سی نئی تراکیب متعارف کرایں۔ برطانوی ایوان عکس میں کامیابی کے بعد وہ 1939ء میں ہالی وڈ منتقل ہو گیا[1]۔ نصف صدی کے زیادہ کام میں اُس نے اپنا الگ مخصوص طرز برقرار رکھا۔[2] اُس نے پچاس سے زیادہ فلموں کی ہدایتکاری کی۔ وہ اکثر برطانیہ کا عظیم فلمساز کہا جاتا ہے۔ جدید ایوان عکس کو بنانے میں اُس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ 29 اپریل 1980ء کو کیلیفورنیا میں اُس کا انتقال ہو گیا۔

اعزازت

الفرڈ ہچکاک نے بہت سے اعزازت جیتے ہیں اور بہت سے اعزازت کے لیے نامزد ہوا ہے۔ اُس نے دو گولڈن گلوب آٹھ لوریل انعام اور پانچ دفعہ زندگی بھر کی کامیابی کا انعام جیتا ہے مگر اس کے باوجود اُسے کبھی اسکر انعام نہیں مل سکا۔ اُس کی فلم ربیکا 11 اسکر انعاموں کے لیے نامزد ہوئی تھی اور اُسے بہترین فلم کا انعام بھی ملا تھا مگر الفرڈ ہچکاک کو انعام نہیں مل سکا۔ 1980 میں ایلزبتھ دوم نے اُسے سر کا خطاب دیا گیا۔[3]

حوالہ جات

  1. Life, 19 June 1939, p. 66: Alfred Hitchcock: England's Best Director starts work in Hollywood. Retrieved 4 October 2012
  2. David Lehman (April/May 2007)۔ "Alfred Hitchcock's America"۔ American Heritage۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 July 2010۔ Check date values in: |date= (معاونت)
  3. Adair, Gene. "Alfred Hitchcock: Filming Our Fears". p. 145. Oxford University Press, 2002
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.