اقلیدسی سمتیہ

ابتدائی ریاضیات، طبیعیات, اور ہندسہ میں اقلیدسی سمتیہ (کبھی کہلاتا ہے ہندسی، فضائی سمتیہ-- یا پھر سمتیہ) ایک ہندسی جرم ہے جس کے پاس مطلقہ اور سمت دونوں ہوتی ہیں۔ اقلیدسی سمتیہ کو اکثر ایک لکیر قطعہ جس کی مقرر سمت ہوتی ہے سے نمائندہ کیا جاتا ہے یا مختظً ایک تیر سے جو ایک آغازی نقطہ A کو انتتہائی نقطہ B سے جوڑتا ہے اور جسے علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ سمتیہ کو اکثر کثیرابعادی جرم کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لکیری الجبرا میں سمتیہ کا مزید جامع تصّور سمتیہ فضا کے نام سے موجود ہے۔ آسان الفاظ میں اس کو یوں بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ ایک لائن جو مطلقہ کے ساتھ ساتھ سمت کو بھی ظاہر کرے۔ تیر کا نشان سمت کو اور لمبائی مطلقہ کوظاہر کرے گی۔

    اصطلاح term

    سمتیہ
    مطلقہ
    ہندسہ
    جرم
    اقلیدسی سمتیہ
    بُعد
    کثیرابعادی
    لکیری الجبرا
    سمتیہ فضا

    Vector
    Magnitude
    Geometry
    Object
    Euclidean Vector
    Dimension
    Multi Dimensional
    Linear Algebra
    Vector Space

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.