ارسال الیدین
ہاتھ کھول کر نماز پڑھنے کو اِرسال الیدین کہتے ہیں۔ ارسال یدین مالکیہ اور جعفریہ مکاتب فکر میں رائج ہے۔
.jpg)
روح اللہ خمینی جلاوطنی میں، نجف، زیارت ضریح امام علی
ائمہ اہل سنت کا اجماع ہے کہ نماز میں دائیں ہاتھ کا بائیں پر رکھنا سنت ہے مگر مالک بن انس سے روایت ہے اور وہی مشہور بھی ہے کہ وہ ہاتھوں کا کھول کر نماز پڑھتے تھے۔ عبد الرحمن اوزاعی قائل ہیں کہ نماز پڑھنے والے کو اختیار ہے ہاتھ کھول کر نماز پڑھے یا باندھ کر۔[1]
عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن زبیر نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑا کرتے تھے۔[2] عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب کو کبھی نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے نہیں دیکھا وہ نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑا کرتے تھے۔[3]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- رحمة الأمة في اختلاف الأئمة (كتاب الصلاة)، مصنف: محمد بن عبد الرحمن الدمشقي العثماني، ص 28، دار الكتب العلمية
- مصنف ابن ابی شیبہ 3971
- مصنف ابن ابی شیبہ 3973
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.