ابو الخیر ٹھٹوی
شیخ ابو الخیر ٹھٹوی سندھ کے مشہور شہر ٹھٹہ کے بارہویں صدی ہجری سے تعلق رکھنے والے فقیہ تھے۔ وہ شیخ فضل اللہ سندھی کی اولاد سے تھے جو علم و فضل کی دولت سے آراستہ اور تقویٰ کی دولت سے مالا مال تھے۔ علمِ فقہ میں مہارت شیخ ابو الخیر کی مہارت و وسعت کا یہ عالم تھا کہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے انہیں علما کی اس جماعت میں شامل کیا جو فتاویٰ عالمگیری کی تدوین و ترتیب کے فرائض انجام دینے پر معمور تھی۔ ان کی پوری زندگی درس وتدریس اور تعلیم دین میں مشغول رہے۔[1][2]
حوالہ جات
- اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 150 دانش گاہ پنجاب لاہور
- ص 56، فقہائے ہند (جلد چہارم- حصہ اول)، محمد اسحاق بھٹی، ادارۂ ثقافت اسلامیہ، لاہور، 1977ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.