آئون

آئون / ion (جمع : آینات / ایونات) جس کو اردو میں ایون / آئن یا آین بھی لکھا جاتا ہے، ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے جس نے قدرتی طور پر ایک تعدیلی جوہر، سالمہ یا زیرجوہری ذرّے سے تبدیل ہوکر کوئی (مثبت یا منفی) بــار حاصل کر لیا ہو اور ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ یا تو اس میں سے ایک برقیہ (electron) نکل جاتا ہے یا ایک برقیہ اس میں آجاتا ہے۔ جب برقیہ نکل جائے تو اس پر مثبت بار آجاتا ہے اور اگر برقیہ اس میں آجائے تو اس پر منفی بار آجاتا ہے۔ آئون بننے کے طبیعیاتی عمل کو تائین (Ionization) کہا جاتا ہے۔

آئون کو اردو میں آین بھی لکھا جاتا ہے۔ بالائی شکل میں آین بننے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ آسان طور پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ اگر کسی ایک جوہر سے کوئی برقیہ نکل جائے (بائیں) اور دوسرے جوہر میں داخل ہو جائے (دائیں) تو جس جوہر سے برقیہ نکلتا ہے اس پر مثبت برقی بار آکر مثاین بن جاتا ہے اور جس میں داخل ہوتا ہے اس پر منفی برقی بار آکر مناین بن جاتا ہے۔
ایک ہائڈرونیم آین میں موجود توانائی کی سطحوں کی وضاحت۔
چند اہم الفاظ

آئون / آین
مثبت آین
مثاین
منفی آین
مناین
تائین
موین مَوی ین)

ion
مث + آین -- مثاین
cation
منفی + آین -- مناین
anion
ionization
ionizing

آین چند ایسے الفاظ میں شامل ہے جس کو اس اردو دائرہ المعارف پر انگریزی سے اپنایا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی دیگر وجوہات کے ساتھ ایک قابل ذکر وجہ یہ ہے کہ اس لفظ سے دیگر متعلقہ الفاظ اردو قواعد کے مطابق بنانے میں سہولت ہوگی اور وہ الفاظ اردو میں اجنبی بھی نہیں لگیں کے۔ مثال کے طور پر آین سے انگریزی میں Ionization کا لفظ بنتا ہے جس کو اردو قواعد کی رو سے تائین بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مثبت آین کو انگریزی میں cation کہا جاتا ہے جو cathode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے مثبت سے مث لیکر آین کے ساتھ لگا کر مثاین (cation) بنتا ہے۔ اسی طرح منفی آین کو انگریزی میں آئون کہا جاتا ہے جو anode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے منفی سے من لیکر آین کے ساتھ لگا کر مناین (anion) بنایا جاتا ہے۔ ان الفاظ کی ایک فہرست سامنے شکل کے خانے میں دیکھی جاسکتی ہے۔

عام مثاینات و مناینات کی فہرست

درج ذیل میں عام طور پر دیکھے جانے والے مثاینات و مناینات کی ایک فہرست دی جا رہی ہے اس فہرست کے اندراجات انگریزی میں نظر آنے کی وجوہات کئی ہیں۔ ان کی اردو کرنا گویا کہ مشکل تو ہے مگر نــا مـمـکـن ہرگز نہیں ہے اس کے باوجود خطرِ اعتراضات کے پیش نظر فی‌الحال ایسا کرنے سے اجتناب کیا جا رہا ہے۔

(Common cations) عام مثاینات
اسم عام صیغہ اسم متبادل
سادہ مثاینات
AluminumAl3+
BariumBa2+
BerylliumBe2+
CaesiumCs+
CalciumCa2+
Chromium(II)Cr2+Chromous
Chromium(III)Cr3+Chromic
Chromium(VI)Cr6+Chromyl
Cobalt(II)Co2+Cobaltous
Cobalt(III)Co3+Cobaltic
Copper(I)Cu+Cuprous
Copper(II)Cu2+Cupric
Copper(III)Cu3+
GalliumGa3+
HeliumHe2+(Alpha particle)
HydrogenH+(Proton)
Iron(II)Fe2+Ferrous
Iron(III)Fe3+Ferric
Lead(II)Pb2+Plumbous
Lead(IV)Pb4+Plumbic
LithiumLi+
MagnesiumMg2+
Manganese(II)Mn2+Manganous
Manganese(III)Mn3+Manganic
Manganese(IV)Mn4+Manganyl
Manganese(VII)Mn7+
Mercury(II)Hg2+Mercuric
Nickel(II)Ni2+Nickelous
Nickel(III)Ni3+Nickelic
PotassiumK+
SilverAg+
SodiumNa+
StrontiumSr2+
Tin(II)Sn2+Stannous
Tin(IV)Sn4+Stannic
ZincZn2+
Polyatomic Cations
AmmoniumNH4+
HydroniumH3O+
NitroniumNO2+
Mercury(I)Hg22+Mercurous
(Common آئون) عام مناینات
اسم عام صیغہ اسم متبادل
سادہ مناینات
ArsenideAs3−
AzideN3
BromideBr
ChlorideCl
FluorideF
HydrideH
IodideI
NitrideN3−
OxideO2−
PhosphideP3−
SulphideS2−
PeroxideO22−
Oxoanions
ArsenateAsO43−
ArseniteAsO33−
BorateBO33−
BromateBrO3
HypobromiteBrO
CarbonateCO32−
Hydrogen CarbonateHCO3Bicarbonate
HydroxideOH
ChlorateClO3
PerchlorateClO4
ChloriteClO2
HypochloriteClO
ChromateCrO42−
DichromateCr2O72−
IodateIO3
NitrateNO3
NitriteNO2
PhosphatePO43−
Hydrogen PhosphateHPO42−
Dihydrogen PhosphateH2PO4
PermanganateMnO4
PhosphitePO33−
SulphateSO42−
ThiosulphateS2O32−
Hydrogen SulphateHSO4Bisulphate
SulphiteSO32−
Hydrogen SulphiteHSO3Bisulphite
Anions from Organic Acids
AcetateC2H3O2
FormateHCO2
OxalateC2O42−
Hydrogen OxalateHC2O4Bioxalate
Other Anions
Hydrogen SulphideHSBisulphide
TellurideTe2−
AmideNH2
CyanateOCN
ThiocyanateSCN
CyanideCN
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.